پاکستان کے دیرینہ مسائل کا حل ہم سب کی ذمہ داری ہے، مرتضیٰ وہاب

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پاکستان کے دیرینہ مسائل کا حل ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

اپنے ایک بیان میں میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے محمد شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں اتحادی حکومت ملک کو ترقی کی جانب لے کر جائے گی۔

مرتضیٰ وہاب نے دعا کی کہ آصف علی زرداری کے صدر بننے اور شہباز شریف کے وزیر اعظم بننے سے پاکستان دن دگنی رات چوگنی ترقی کرے۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ پاکستان کے دیرینہ مسائل کا حل ہم سب کی ذمہ داری ہے، تمام مسائل حل ہوں گے اور نئی حکومت پاکستان کو مسائل کی دلدل سے نکال لے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!