پی ایس ایل 9: اسلام آباد یونائیٹڈ کا پشاور زلمی کو 197 رنز کا ہدف

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

پی ایس ایل 9 کے 20ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 197 رنز کا ہدف دیا ہے۔

راولپنڈی میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔

اس سے قبل پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ اسلام آباد کے اوپننگ بلے باز الیکس ہیلز کو پہلی ہی گیند پر صائم ایوب نے بولڈ کردیا جب کہ دوسرے اوپننگ اوپنر کولن منرو بھی 15 رنز بنانے کے بعد صائم ایوب کا شکار بنے۔

کپتان شاداب خان نے 51 گیندوں پر 80 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں 6 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے جب کہ سلمان علی آغا نے 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 37 رنز بنائے۔ جورڈن کاکس 26 اور اعظم خان 29 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پشاور زلمی کی جانب سے صائم ایوب نے 2 جب کہ لوک ووڈ اور سلمان ارشاد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!