سکیورٹی فورسزکا ضلع کرک میںآ پریشن، 3 دہشتگرد ہلاک اور 4 زخمی کردیئے

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے، ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر

راولپنڈی: پاک فوج کا ملک بھر میں دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کے خلاف کامیاب آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز نے ضلع کرک میں فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگرد ہلاک اور چار دہشتگرد زخمی کردیئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع کرک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد مارے گئے اور 4 دہشتگرد زخمی ہوگئے۔ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!