تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس
مورخہ : 27 فروری 2024
لیاقت آباد پولیس کی خفیہ اطلاع پر کارروائی منشیات فروشی میں ملوث 1 ملزم گرفتار
جناب ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کی منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایات پر لیاقت آباد پولیس کا ایکشن جاری۔
ملزم کو لیاقت آباد نمبر 6 سے گرفتار کیا گیا.
گرفتار ملزمان کی شناخت محمد محسن ولد محمد علی کے نام سے ہوئی۔
ملزم لیاقت آباد کی حدود میں خفیہ طور منشیات فروشی میں ملوث تھا اور لیاقت آباد کی پولیس کو مطلوب تھا۔
ملزمان کے قبضے سے چرس اور نقد زرفروخدگی برآمد ہوئی .
گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 119/2024 کنٹرول آف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے جبکہ ملزم کا ریکارڈ بھی چیک کیا جارہا ہے
ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل (ذیشان شفیق صدیقی) PPM, PSP
