...

سلیکون ویلی اوپن اسکواش: نور زمان اور اشعب عرفان کی فاتحانہ شروعات

پی ایس اے گولڈ سلیکون ویلی اوپن اسکواش ٹورنامنٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار آغاز کیا ہے۔ نور زمان اور اشعب عرفان نے اپنے ابتدائی میچز جیت لیے۔

امریکی شہر ریڈ ووڈ سٹی میں جاری ایونٹ میں نور زمان نے امریکی کھلاڑی برانسٹن منگ کو شکست دی۔ نور زمان نے پہلا گیم ہارنے کے بعد زبردست واپسی کی اور مقابلہ 3-1 سے جیت لیا۔

نور زمان کی کامیابی کا اسکور 3-11، 11-5، 11-8 اور 11-9 رہا۔ انہوں نے امریکی حریف کو 41 منٹ میں شکست دی۔

دوسری جانب، پاکستانی کھلاڑی اشعب عرفان نے ہنگری کے بالاز فارکاس کو 3-0 سے ہرایا۔ اشعب نے تینوں گیمز میں برتری برقرار رکھی۔

ان کی کامیابی کا اسکور 11-6، 11-4 اور 11-5 رہا۔ انہوں نے یہ مقابلہ صرف 25 منٹ میں اپنے نام کیا۔

ان فتوحات کے ساتھ نور زمان اور اشعب عرفان نے ٹورنامنٹ کے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنالی ہے۔

سلیکون ویلی اوپن کے مینز ایونٹ کی مجموعی انعامی رقم ایک لاکھ 43 ہزار 500 ڈالر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.