...

امریکا کو بھی پاکستان سے تعلقات کی ضرورت ہے، مارکو روبیو

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا کو پاکستان کے ساتھ تعلقات کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق، جس طرح بھارت کے لیے ایران سے روابط اہم ہیں، اسی طرح امریکا کے لیے پاکستان اہم ہے۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے مارکو روبیو نے دہشت گردی کے خلاف امریکی مؤقف واضح کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا دنیا میں کہیں بھی ہونے والی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے۔

روبیو کے مطابق، امریکا ہر اس شخص یا ملک کے خلاف ہے جو دہشت گردی کی سرپرستی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کے پاکستان کے ساتھ تعلقات ہیں۔ جغرافیائی اہمیت کے باعث واشنگٹن پاکستان سے روابط برقرار رکھنا چاہتا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے بھارت اور ایران کے تعلقات کی مثال بھی دی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت ایرانی رہنماؤں سے ملاقات کرتی ہے اور ایران سے تعلقات رکھتی ہے۔

روبیو نے کہا کہ امریکا کو بھی پاکستان کے ساتھ رابطے برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق، پاکستان سے بات چیت امریکا کے لیے مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان تعلقات کے ذریعے امریکا بھارت کے خدشات دور کرنے میں اپنا کردار ادا کرسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.