Tashakur News

ڈسٹرکٹ کورنگی: ڈپٹی کمشنر مسعود بھٹو کی کارروائی، کورنگی میں چائنا کٹنگ مسمار

کراچی (تشکر نیوز) ڈسٹرکٹ کورنگی کے ڈپٹی کمشنر مسعود بھٹو نے کورنگی میں ہونے والی چائنا کٹنگ کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کردیا۔

کراچی واٹر کارپوریشن کا حب کینال سے پانی چوری کرنے والے ٹینکرز پر جرمانے کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق کورنگی رینجرز گراؤنڈ اور بکری پمپ کے قریب ہونے والی چائنا کٹنگ کو فوری طور پر ڈپٹی کمشنر کورنگی کے حکم پر ختم کیا گیا۔ اس کارروائی میں کورنگی کے کے ڈی اے، کورنگی ٹی ایم سی، اور اے سی کورنگی نے بھرپور تعاون کرتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور غیر قانونی مکانات کو مسمار کر دیا۔

06dfeba6 bb16 4c6a b9fb 48e368837296

مزید کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ شہر کو غیر قانونی تعمیرات سے پاک کیا جا سکے۔

Exit mobile version