جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف سپریم جوڈیشنل کونسل کی کارروائی، 7 گواہوں کے بیان قلمبند

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

اسلام آباد: جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی، سپریم جوڈیشل کونسل نے 7 گواہان کے بیانات ریکارڈ کر لیے، کونسل کل مزید 4 گواہان کے بیانات ریکارڈ کرے گی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ سپریم جوڈیشل کونسل سپریم کورٹ کے فیصلوں تک کسی فیصلے پر نہیں پہنچے گی، مظاہر نقوی کی درخواست پر کارروائی پبلک کے لیے اوپن ہے۔

سپریم جوڈیشل کونسل کے مطابق مظاہر نقوی نے رجسٹرار کو بذریعہ خط مطلع کیا ہے کہ انہوں نے خواجہ حارث سے وکالت نامہ واپس لے لیا ہے، کونسل نے مظاہر نقوی کو اجازت دی ہے کہ وہ کسی بھی گواہ پر جرح کر سکتے ہیں۔

 

 

سپریم جوڈیشل کونسل کے مطابق کونسل کی اوپن کارروائی میں کوئی بھی آ کر گواہ پر جرح کر سکتا ہے، آج کی کارروائی میں کسی نے گواہان پر جرح نہیں کی، کونسل نے مزید کارروائی کل صبح 11:30 بجے تک ملتوی کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!