Site icon Tashakur News

سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردوں کا ٹھکانہ تباہ

Security forces operation against suspected terrorists with weapons and explosives recovered

Security forces conduct an operation against suspected militants in Pakistan.

پاکستان: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔ کارروائی 12 اور 13 اکتوبر کی درمیانی شب کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کا ٹھکانہ تباہ کردیا۔

اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد بھارتی سرپرستی میں سرگرم تھے۔ کارروائی کے دوران اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔

بیان کے مطابق علاقے میں موجود دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

کیماڑی پولیس کی کارروائیاں، 24 گھنٹوں میں 15 ملزمان گرفتار

عزمِ استحکام کے تحت کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ عزمِ استحکام کے تحت سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان میں بیرونی سرپرستی اور معاونت سے ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے تک یہ کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم برقرار ہے۔

Exit mobile version