Site icon Tashakur News

کیماڑی پولیس کی کارروائیاں، 24 گھنٹوں میں 15 ملزمان گرفتار

Keamari Police operations against suspected criminals in Karachi

Keamari Police arrest 15 suspects and recover weapons, drugs and gutka mawa.

کراچی: ضلع کیماڑی پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف کارروائیوں میں 15 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان کیماڑی پولیس کے مطابق گرفتار افراد میں 2 اسٹریٹ کرمنلز، 6 مبینہ منشیات فروش، 2 مفرور اور ایک گٹکا فروش شامل ہیں۔ دیگر جرائم میں ملوث 4 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔

اسلحہ، منشیات اور گٹکا ماوا برآمد

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک پستول، 1230 گرام چرس اور 182 گرام آئس برآمد ہوئی۔

کارروائیوں کے دوران ایک مبینہ طور پر مسروقہ موبائل فون اور 8 کلو گٹکا ماوا بھی قبضے میں لیا گیا۔

مزید تفتیش جاری

ترجمان کیماڑی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمات کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Exit mobile version