Site icon Tashakur News

لیاقت آباد میں پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار

Karachi police operation near Akhri Stop and Sindhi Hotel in Liaquatabad

Liaquatabad police arrest an injured suspect after an exchange of fire in Karachi.

کراچی: لیاقت آباد کے علاقے آخری اسٹاپ، سندھی ہوٹل کے قریب پولیس اور مبینہ ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔

ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کے مطابق مقابلے کے دوران دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، جبکہ دوسرا ملزم رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگیا۔

گرفتار ملزم سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد

پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت سلمان عرف سلو ولد صالح عرف سلیم کے نام سے ہوئی ہے۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے درج ذیل سامان برآمد ہوا:

ایک 9 ایم ایم پستول، میگزین اور دو کارتوس

ایک موبائل فون

کراچی: گلشنِ اقبال میں فرنیچر کی دکان میں آتشزدگی، ریسکیو 1122 نے آگ پر قابو پالیا

ایک سپر پاور 70 موٹر سائیکل، رجسٹریشن نمبر M/CKDY.3804

فرار ملزم کی تلاش جاری

ترجمان کے مطابق زخمی ملزم کو مزید قانونی کارروائی اور تفتیش کے لیے متعلقہ تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کردی ہیں۔

Exit mobile version