Site icon Tashakur News

کراچی: گلشنِ اقبال میں فرنیچر کی دکان میں آتشزدگی، ریسکیو 1122 نے آگ پر قابو پالیا

Fire and rescue operation at a furniture shop near Azam Plaza in Gulshan-e-Iqbal Karachi

Rescue 1122 firefighters control a furniture shop fire in Gulshan-e-Iqbal, Karachi.

بلاک 13-D میں اعظم پلازہ کے قریب کوئٹہ ہوٹل کے سامنے دکان میں آگ لگی، ریسکیو ٹیم نے کارروائی کے بعد کولنگ شروع کردی۔

کراچی: گلشنِ اقبال بلاک 13-D میں اعظم پلازہ کے قریب کوئٹہ ہوٹل کے سامنے فرنیچر کی ایک دکان میں آگ لگ گئی۔

ترجمان ریسکیو 1122 سندھ کے مطابق سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول کو آتشزدگی کی اطلاع موصول ہوئی، جس کے بعد فائر اینڈ ریسکیو ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ روانہ کردی گئی۔

آگ پر قابو پالیا گیا

ریسکیو 1122 کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔ ترجمان کے مطابق واقعے کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔

Exit mobile version