دبئی: متحدہ عرب امارات کے اٹارنی جنرل کے مطابق فلائی دبئی کی پرواز کے معاون پائلٹ پر اسرائیل کے مرکزی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے کا الزام ہے۔
یو اے ای کے استغاثہ نے جمعے کو بتایا کہ گزشتہ ہفتے دبئی سے تل ابیب جانے والی پرواز کے دوران معاون پائلٹ نے طیارے کا کنٹرول سنبھالنے کی کوشش کی تھی۔ حکام کے مطابق ملزم کا منصوبہ ہوائی اڈے کے مسافر ٹرمینل کو نشانہ بناتے ہوئے خودکش حملہ کرنا تھا۔
پائلٹ پر کلہاڑی سے حملہ
استغاثہ کے مطابق 29 سالہ عمانی شہری حمام الحمامی نے طیارے کے بھارتی پائلٹ پر ہنگامی حالات میں استعمال ہونے والی کلہاڑی سے حملہ کیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزم اپنے شدید زخمی ساتھی کو کاک پٹ کا حفاظتی دروازہ کھولنے سے روکنے میں ناکام رہا۔ دروازہ کھلنے کے بعد مسافروں کو حملہ آور پر قابو پانے کا موقع ملا۔
نائن الیون حملوں سے متاثر ہونے کا دعویٰ
پی ٹی اے کی وائی فائی کالنگ استعمال کرنے کی ہدایت
متحدہ عرب امارات کے اٹارنی جنرل کے مطابق تحقیقات سے ظاہر ہوا کہ یہ ایک دہشت گردانہ منصوبہ تھا، جس کا مقصد زیادہ سے زیادہ جانی نقصان پہنچانا تھا۔
حکام کے مطابق ملزم نائن الیون حملوں سے متاثر تھا۔ استغاثہ کا کہنا ہے کہ اس نے منصوبے کی تیاری کے لیے تل ابیب جانے والی دو پروازوں کے دوران راستے اور ہوائی اڈے کا تفصیلی جائزہ بھی لیا تھا۔

