Site icon Tashakur News

پی ٹی اے کی وائی فائی کالنگ استعمال کرنے کی ہدایت

Wi-Fi calling feature on a smartphone in an area with weak mobile signals

PTA advises mobile users to use Wi-Fi calling in areas with weak signals.

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل سگنلز کی کمزوری کے باعث کالز میں مشکلات کا سامنا کرنے والے صارفین کو وائی فائی کالنگ استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق گھروں اور دفاتر میں موبائل سگنلز کمزور ہوں تو وائی فائی کالنگ مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے صارفین روایتی موبائل نیٹ ورک کے بجائے وائی فائی انٹرنیٹ کنکشن سے کال کرسکتے ہیں۔

وائی فائی کالنگ کے لیے ضروری شرائط

اتھارٹی کے مطابق اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے موبائل فون میں وائی فائی کالنگ کا آپشن موجود ہونا ضروری ہے۔ متعلقہ موبائل آپریٹر کو بھی یہ سروس فراہم کرنا ہوگی۔

کترینہ کیف: سوشل میڈیا کی تنقید کو اپنی قدر کا پیمانہ نہ بنائیں

پی ٹی اے نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے موبائل فون کی سیٹنگز میں جاکر وائی فائی کالنگ کا آپشن چیک کریں۔ اگر یہ سہولت دستیاب ہو تو اسے فعال کرکے وائی فائی نیٹ ورک سے منسلک ہوجائیں۔

اس طرح کمزور موبائل سگنلز والے علاقوں میں بھی صارفین کالنگ کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

Exit mobile version