Site icon Tashakur News

Anmol Pinky: کوکین کوئن کی منشیات کیس میں بریت کی درخواست دائر

Anmol Pinky in drug case proceedings at Karachi Sessions Court

Anmol Pinky seeks acquittal in a drug case before a Karachi court.

کراچی: سیشن عدالت جنوبی میں انمول عرف پنکی کے خلاف منشیات کے مقدمے میں وکیل صفائی نے بریت کی درخواست دائر کردی۔

وکیل صفائی میر ہدایت اللہ ایڈووکیٹ نے درخواست دفعہ 265-K کے تحت دائر کی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ انمول عرف پنکی کے خلاف گزری تھانے میں منشیات کا مقدمہ درج ہے، تاہم ملزمہ کے خلاف ٹھوس شواہد موجود نہیں۔

بریت کی درخواست پر عدالت کا نوٹس

وکیل صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہ اسی مقدمے میں اس سے قبل ملزم علی خان کو ناکافی شواہد کی بنیاد پر بری کیا جاچکا ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ انمول عرف پنکی کو بھی مقدمے سے بری کیا جائے۔

عدالت نے بریت کی درخواست پر ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کردیا اور آئندہ سماعت پر وکیل سرکار سے جواب طلب کرلیا۔

میر رضا کیس: جوڈیشل کمیشن کے پولیس تفتیش پر سخت سوالات

پہلے بھی تین مقدمات میں بریت

عدالت کو بتایا گیا کہ انمول عرف پنکی کو اس سے قبل گزری میں درج تین مقدمات میں بھی بری کیا جاچکا ہے۔

تاہم موجودہ منشیات مقدمے میں بریت کی درخواست پر حتمی فیصلہ پراسیکیوشن کے جواب اور عدالت کی کارروائی کے بعد ہوگا۔

Exit mobile version