اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے اکتوبر، نومبر اور دسمبر 2026 کے لیے موسمیاتی آؤٹ لک جاری کردیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رواں عرصے میں پاکستان کے بیشتر علاقوں میں بارشیں معمول کے مطابق یا معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملک کے شمال مغربی علاقوں میں بارشوں کا مثبت رجحان نمایاں رہنے کی توقع ہے۔
وسطی سے شمالی خیبرپختونخوا، ملحقہ گلگت بلتستان، کشمیر اور شمالی پنجاب میں معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔
سندھ میں کم بارش کا امکان
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں بارشیں معمول کے قریب یا معمول سے قدرے کم رہ سکتی ہیں۔
سندھ میں STREAM ایجوکیشن کو وسعت دینے کا فیصلہ، 2 لاکھ طلبہ کی شرکت متوقع
سندھ کے جنوبی علاقوں میں معمول سے کم بارشوں کا کمزور رجحان متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے موسمیاتی آؤٹ لک کے مطابق آئندہ تین ماہ کے دوران بارشوں کا رجحان مختلف علاقوں میں مختلف رہنے کا امکان ہے۔

