Site icon Tashakur News

سندھ میں STREAM ایجوکیشن کو وسعت دینے کا فیصلہ، 2 لاکھ طلبہ کی شرکت متوقع

Sindh Education Minister Sardar Ali Shah reviewing STREAM education plans

Sardar Ali Shah chairs a meeting on STREAM education in Sindh.

کراچی: وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی زیر صدارت STREAM ایجوکیشن کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں سیکریٹری اسکول ایجوکیشن زاہد علی عباسی، سیکریٹری کالجز ندیم الرحمان میمن اور محکمہ تعلیم کے دیگر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں سندھ بھر میں STREAM ایجوکیشن کو منظم انداز میں وسعت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

“Sindh STREAM Journey 2026-27” کا آغاز

وزیر تعلیم سندھ کے وژن “Science in Sindh” کے تحت رواں سال کی STREAM سرگرمیوں کو “Sindh STREAM Journey 2026-27: From Classrooms to Cosmos” کا موضوع دیا گیا ہے۔

STREAM Journey 2026-27 کے تحت اسکول سے صوبائی سطح تک مقابلوں کے لیے چار سطحی نظام تشکیل دیا گیا ہے۔

مقابلے اسکول، ضلع، ڈویژن اور صوبائی سطح پر منعقد ہوں گے۔

سندھ کے 30 اضلاع اور 6 ڈویژنز میں STREAM سرگرمیوں کو مرحلہ وار آگے بڑھایا جائے گا۔

سرکاری اور نجی اداروں کی شرکت

STREAM Journey میں سرکاری، نجی اور سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن سے منسلک اسکولوں کے طلبہ شریک ہوں گے۔

سرکاری کالجز کے طلبہ کو بھی اس پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔

سید سردار علی شاہ نے کہا کہ مقصد سندھ کے طلبہ کی تخلیقی اور سائنسی صلاحیتوں کو صوبائی پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بچوں میں صرف نصابی علم نہیں بلکہ سوچنے، سوال کرنے اور نئے حل تلاش کرنے کی صلاحیت پیدا کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔

کیچ میں اے این ایف کی کارروائی، 3825 کلوگرام منشیات برآمد

سائنس اور ٹیکنالوجی سے عملی زندگی کا تعلق

وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ STREAM Education کے ذریعے طلبہ کو سائنس، ٹیکنالوجی، ریڈنگ، انجینئرنگ، آرٹس اور میتھمیٹکس کو عملی زندگی سے جوڑنے کے مواقع فراہم کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کے لیے بچوں کو گرین سلوشنز اور متبادل توانائی کے بارے میں سوچنے کی صلاحیت دینا ضروری ہے۔

سید سردار علی شاہ کے مطابق مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، کوڈنگ اور سائبر سیکیورٹی مستقبل کی دنیا کی بنیادی ضروریات ہیں۔

2 لاکھ طلبہ کی شرکت متوقع

وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ STREAM مقابلوں میں ہر بچے کو اپنی صلاحیت دکھانے اور اپنے آئیڈیاز کو عملی شکل دینے کا موقع ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کا ہر اسکول طلبہ کے آئیڈیاز، تخلیقی صلاحیتوں اور سائنسی سوچ کا مرکز بننا چاہیے۔

ان کے مطابق یہ سفر صرف مقابلے جیتنے کا نہیں بلکہ سوال کرنے، تجربہ کرنے، تخلیق کرنے اور مسائل کے حل تلاش کرنے کا ہے۔

وزیر تعلیم سندھ کے مطابق رواں سال STREAM مقابلوں میں 2 لاکھ طلبہ و طالبات کی شرکت متوقع ہے، جبکہ 50 ہزار سائنسی ماڈلز اور آئیڈیاز پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

Exit mobile version