کراچی: خواجہ اجمیر نگری پولیس نے سیکٹر 4 میں بابِ علی امام بارگاہ کے قریب مبینہ ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلہ کیا۔
پولیس کے مطابق مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا، جبکہ دوسرے ملزم کو بغیر مزاحمت گرفتار کرلیا گیا۔
زخمی ملزم کی شناخت محمد عمیر ولد صلاح الدین کے نام سے ہوئی۔ دوسرے گرفتار ملزم کی شناخت سفیان ولد غلام رسول بتائی گئی ہے۔
اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 30 بور پستول اور 2 زندہ راؤنڈز برآمد ہوئے۔
ملزمان سے ایک موبائل فون اور والٹ بھی برآمد کیا گیا۔
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 خوارج ہلاک
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ایک چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد کی۔
زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔ ملزمان کے خلاف ضابطے کی کارروائی بھی جاری ہے۔

