پشاور: سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران 5 خوارج کو ہلاک کردیا جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی میں فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے شمالی وزیرستان اور ملحقہ علاقوں میں فتنہ الخوارج کی نقل و حرکت کی مسلسل نگرانی کی۔ اس کے بعد ان کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے عزمِ استحکام وژن کے تحت کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
صدر مملکت کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
صدر مملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان میں کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
صدر نے 5 خوارج کی ہلاکت اور 2 کے زخمی ہونے پر فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ بروقت اور مؤثر کارروائیاں دہشت گرد عناصر کے عزائم ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف: دھرنے ختم کریں، پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں
وزیراعظم کا بھی خراج تحسین
وزیراعظم شہباز شریف نے بھی سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کو سراہا۔
وزیراعظم کے مطابق فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جاری رہیں گی۔
انہوں نے کہا کہ عزمِ استحکام وژن کے تحت دہشت گردی کا خاتمہ اور پائیدار امن حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

