Site icon Tashakur News

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 خوارج ہلاک

Security forces conducting an operation against militants in North Waziristan

Security forces conduct an intelligence-based operation in North Waziristan.

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 5 خوارج کو ہلاک جبکہ 2 کو زخمی کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے شمالی وزیرستان اور ملحقہ علاقوں میں فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں عزمِ استحکام وژن کے تحت کارروائیاں جاری ہیں۔ دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام تک یہ کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔

صدر اور وزیراعظم کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات پر مبنی کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائیاں دہشت گرد عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ عزمِ استحکام وژن کے تحت دہشت گردی کا خاتمہ اور پائیدار امن حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

ٹرمپ نے نڈال حسن کو فائرنگ اسکواڈ سے سزائے موت کی منظوری دے دی

عبدالعلیم خان کا سیکیورٹی فورسز کو خراج عقیدت

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے بھی کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنا دیے۔ ان کے مطابق پوری قوم اپنی بہادر افواج کو اس کامیابی پر سلام پیش کرتی ہے۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان کے امن اور سلامتی کے خلاف ہر سازش کا پوری قوت سے مقابلہ کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خاتمے تک قومی عزم برقرار رکھنے کا اظہار کیا۔

انہوں نے شہدائے وطن کو بھی خراج عقیدت پیش کیا اور اہلخانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

Exit mobile version