Site icon Tashakur News

یمن میں حوثیوں کے خلاف آپریشن فجر الیمن، 250 ہلاکتوں کا دعویٰ

یمن میں حوثیوں کے خلاف فوجی آپریشن اور اہم علاقوں میں پیش قدمی

یمن میں حوثیوں کے خلاف آپریشن فجر الیمن کے دوران فوجی کارروائیاں جاری

صنعا: یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف آپریشن فجر الیمن جاری ہے۔ یمنی حکام نے تازہ کارروائیوں میں 250 حوثیوں کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

یمنی حکام کے مطابق صعدہ شہر میں حوثیوں کا ایک خفیہ میزائل ڈپو تباہ کر دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پہاڑ کے اندر قائم اس ڈپو میں 20 بیلسٹک میزائل موجود تھے۔

یمنی حکام نے مزید دعویٰ کیا کہ باب المندب، ذباب بندرگاہ، ہوائی اڈے اور المخا شہر کو حوثیوں سے آزاد کرا لیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق حکومتی فورسز نے ذباب بندرگاہ پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

یمنی حکام نے بتایا کہ تعز میں کارروائی کے دوران 250 حوثی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

دوسری جانب سعودی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی کے مطابق اتحادی بحری افواج نے الحدیدہ گورنریٹ میں کارروائی کی۔

بچّہ پارٹی کی مارکیٹنگ ٹیم کی ڈی آئی جی ٹریفک کراچی سے ملاقات

ان کے مطابق کارروائی کا مقصد آبی گزرگاہوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کو ناکام بنانا تھا۔

ترکی المالکی نے کہا کہ عوامی حمایت یافتہ یمنی فوجی دستے المخا تک پہنچ گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اتحادی افواج کی کارروائیوں کا مقصد اہم بحری راستوں کو محفوظ بنانا اور حوثیوں کی عسکری سرگرمیوں کو محدود کرنا ہے۔

تاہم، ہلاکتوں، علاقوں پر کنٹرول اور فوجی پیش قدمی سے متعلق ان دعوؤں کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔

Exit mobile version