کراچی: بچّہ پارٹی کی مارکیٹنگ ٹیم نے کراچی ٹریفک پولیس دفتر کا دورہ کیا اور ڈی آئی جی ٹریفک کراچی سے ملاقات کی۔
ملاقات میں ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی سے متعلق عوامی آگاہی کے فروغ پر گفتگو ہوئی۔
دونوں جانب سے ٹریفک قوانین کی پابندی اور ذمہ دارانہ طرزِ عمل سے متعلق مؤثر آگاہی مہم چلانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ٹریفک آگاہی کو دلچسپ بنانے پر غور
حیدرآباد میں بس اور موٹر سائیکل کا حادثہ، ایک شخص جاں بحق
ملاقات میں عوام تک ٹریفک آگاہی کا پیغام عام فہم اور دلچسپ انداز میں پہنچانے کے لیے مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔
فریقین نے روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
دونوں جانب سے ٹریفک قوانین اور محفوظ سفر سے متعلق عوامی شعور اجاگر کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
کراچی ٹریفک پولیس نے اپنے پیغام میں کہا: "آپ کے سفر میں ہمسفر — کراچی ٹریفک پولیس”

