کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ چاندی کی قیمت بھی کم ہوگئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں منگل کو سونے کی قیمت 8 ڈالر فی اونس کم ہوئی۔ کمی کے بعد سونے کی نئی عالمی قیمت 4 ہزار 148 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
پاکستان میں سونے کی قیمت
عالمی مارکیٹ میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی پڑے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز فی تولہ سونے کی قیمت 800 روپے کم ہوگئی۔ کمی کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 37 ہزار 336 روپے فی تولہ ہوگئی۔
فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 686 روپے کم ہوئی۔ نئی قیمت 3 لاکھ 74 ہزار 945 روپے مقرر ہوگئی۔
آصف زرداری سے محسن نقوی کی بلاول ہاؤس میں ملاقات
چاندی بھی سستی
مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔
فی تولہ چاندی 20 روپے سستی ہوکر 6 ہزار 558 روپے ہوگئی۔
اسی طرح فی 10 گرام چاندی کی قیمت 17 روپے کم ہوکر 5 ہزار 622 روپے ہوگئی۔

