تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر ایک پیسہ مہنگا ہوا ہے۔
انٹربینک میں آج کاروبار کے اختتام پر ڈالر 279 روپے 32 پیسے کا ہے۔
گزشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 279 روپے 31 پیسے کا تھا۔