کراچی: ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے منگھوپیر میں کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں چھالیہ اور گٹکا برآمد کرلیا۔
ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق ملزمان ڈمپر میں بجری کے نیچے چھالیہ اور گٹکا چھپا کر کراچی میں سپلائی کرنے کی کوشش کررہے تھے۔
35 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان برآمد
منگھوپیر پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔ پولیس نے ڈمپر سے 200 پڑیاں گٹکا ماوا اور 140 پڑیاں مین پوری برآمد کیں۔
پولیس کے مطابق ڈمپر میں موجود 198 بوروں سے 2360 کلو چھالیہ بھی برآمد ہوئی۔
ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق برآمد ہونے والے سامان کی مالیت 35 لاکھ روپے سے زائد ہے۔
2 ملزمان گرفتار
پولیس نے کارروائی کے دوران ڈمپر کے ڈرائیور اور کنڈکٹر کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت عمران ولد محمد گل شیر اور جنید ولد عبدالرحیم کے نام سے ہوئی ہے۔
اسمگلنگ میں استعمال ہونے والے ڈمپر کو بھی پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے۔
پاک حج ایپ: عازمین حج کے لیے نئی سہولیات متعارف
مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس کارروائی کے دیگر پہلوؤں سے متعلق معلومات بھی حاصل کررہی ہے۔

