آصف زرداری کل رات پی ٹی آئی سے رابطہ کرنے کی کوشش کرتے رہے، شیر افضل مروت کا دعویٰ

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری کل رات پی ٹی آئی سے رابطہ کرنے کی کوشش کرتے رہے۔

شیرافضل مروت نے میڈیا سے  گفتگو کرتے ہوئے  دعویٰ کیا کہ آصف زرداری کل رات 11 بجے تک مجھ سے رابطے کرتے رہے، ان رابطوں پر دستیاب قیادت علیمہ خان،  شہریار آفریدی، شاندانہ گلزار ہم بیٹھے ڈسکشن کی۔

شیر افضل کے مطابق پیپلزپارٹی نے عندیہ دیا ہے کہ جو آپ کی سیٹیں ہیں ڈیو پراسس آف لا سے واپس لے لیں ہم اعتراض نہیں کریں گے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پیپلزپارٹی نے عندیہ دیا کہ ہماری ترجیح ن لیگ کے بجائے پی ٹی آئی ہے۔

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا دو ٹھوک مؤقف ہے کہ مینڈیٹ چرانے والو کے ساتھ مل کر حکومت سازی نہیں کرسکتے ، یہ پیش رفت کل بانی پی ٹی آئی کے نوٹس میں لاؤ نگا۔

انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑی تو بانی پی ٹی آئی احتجاج کی کال دیں گے،9 مئی دوبارہ ہو یا 10 بار ہو عوام کا حق ان کو دلائیں گے۔

شیرافضل مروت کا کہنا تھا کہ شانگلہ میں امیر مقام کو جعلی طریقے سے جتوایا گیا، فارم 45 کے مطابق ہمارے امیدوار نے 64 ہزار،امیر مقام نے 45 ہزار ووٹ لیے، کے پی میں ہم سے 8 صوبائی اور 3 قومی حلقے چھینے گئے جبکہ بلوچستان میں ہم سے قومی اسمبلی کے 7 اور صوبائی اسمبلی کے 23 حلقے چھینے گئے۔

 

 

انہوں نے مزید کہا کہ علی امین کا انتخاب بانی پی ٹی آئی کا دانشمندانہ فیصلہ ہے، علی امین کی تمام املاک قرق کی جاچکی ہیں،62 کے لگ بھگ مقدمات ہیں، پی ٹی آئی علی امین  کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!