تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
اسلام آباد: مہنگائی کے ستائے شہریوں پر مزید بوجھ پڑنے کا امکان ہے، نئی حکومت آنے سے قبلپیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی تیاری ہورہی ہے۔
ذرائع کے مطابق آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا خدشہ ہے، پیٹرول کی قیمتیں 8 روپے تک مہنگی ہو سکتی ہیں جبکہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 90 پیسے تک اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 8 روپے تک بڑھائے جانے کا امکان ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 76 پیسے تک اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ 15 روز کیلئے مٹی کا تیل بھی 41 پیسے مہنگا ہونے کا امکان ہے، تاہم قیمتوں میں ردوبدل عالمی مارکیٹ کے تناسب سے ہوگا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ورکنگ کل حکومت کو بھجوائے گا، تاہم وزارت خزانہ نگران وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد حتمی نوٹیفکیشن کرے گی۔
یار رہے کہ 31 جنوری 2024 کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے 55 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 89 پیسے فی لٹر ہوگئی۔