تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس
مورخہ : 14 فروری 2024
ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں پولیس کا منشیات، گٹکاماوا فروشی میں ملوث ملزمان سمیت ناجائز اسلحہ میں ملوث ملزمان کے خلاف ایکشن
جناب ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی منشیات اور گٹکاماوا فروشی سمیت سنگین جرائم کے خلاف زیرو ٹولیرنس پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے مختلف تھانہ جات نے منشیات گٹکاماوا سمیت ناجائز اسلحہ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار کر لیے
سپر مارکیٹ تھانہ
سپر مارکیٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث ملزم محمد انیس ولد محمد حنیف کو گرفتار کر لیا
ملزم کے قبضے سے 150 گرام چرس اور نقد زرفروخدگی برآمد ہوئی
گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 108/2024 کنٹرول آف نارکوٹکس سبٹینس ایکٹ کے تحت درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی
عزیزآباد تھانہ
عزیزآباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے گٹکاماوا فروشی میں ملوث ملزم حارث ولد عبداللطیف کو گرفتار کر لیا
ملزم کے قبضے سے 120 پیکٹ تیار گٹکاماوا اور نقد زرفروخدگی برآمد ہوئی
جبکہ ایک ملزم بنام نعمان عارف دورانِ کاروائی 80 پیکٹ گٹکاماوا پھینک کر فرار ہوگیا
گرفتار و فراری ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 106/2024 گٹکاماوا ایکٹ کے تحت درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی
لیاقت آباد تھانہ
لیاقت آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے گٹکاماوا فروشی میں ملوث ملزم نصیر احمد ولد نذیر احمد کو گرفتار کر لیا
ملزم کے قبضے سے 18 پڑیاں تیار گٹکاماوا اور نقد زرفروخدگی برآمد ہوئی
گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 101/2024 گٹکاماوا ایکٹ کے تحت درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی
سمن آباد تھانہ
سمن آباد پولیس نے دورانِ پیٹرولنگ بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم بنام سید زین احمد بخاری ولد سید ذاکر احمد بخاری کو گرفتار کیا
گرفتار ملزم کے قبضے سے 1 عدد ناجائز اسلحہ 9mm پسٹل لوڈ میگزین برآمد کرلیا گیا
ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 53/2024 سندھ آرمز ایکٹ کے تحت درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی
ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل (ذیشان شفیق صدیقی) PPM, PSP