Site icon Tashakur News

جناح ایئرپورٹ: محسن نقوی کا امیگریشن سسٹم کی خرابی پر فوری متبادل انتظام کا حکم

Interior Minister Mohsin Naqvi inspecting the immigration process at Jinnah International Airport in Karachi

Mohsin Naqvi reviews the immigration process at Jinnah International Airport

جناح ایئرپورٹ کے دورے کے دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے امیگریشن کاؤنٹرز پر مسافروں کے لیے جاری عمل کا جائزہ لیا اور سسٹم ڈاؤن ہونے پر متعلقہ حکام کو فوری خرابی دور کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیر داخلہ نے بیرونِ ملک جانے والے مسافروں سے ملاقات کی اور ان سے امیگریشن کے عمل کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ دورے کے دوران امیگریشن سسٹم میں خرابی سامنے آنے پر محسن نقوی نے موقع پر ہی متعلقہ حکام سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

محسن نقوی نے ہدایت کی کہ سسٹم ڈاؤن ہونے کی صورت میں فوری طور پر متبادل انتظام فعال رکھنے کا بندوبست کیا جائے تاکہ امیگریشن کا عمل کسی صورت متاثر نہ ہو۔

کورنگی مقابلہ: پولیس کی کارروائی، دو زخمیوں سمیت 3 مبینہ ڈکیت گرفتار

وزیر داخلہ نے کہا کہ امیگریشن پراسیس کسی صورت رکنا نہیں چاہیے اور سسٹم میں خرابی کو فوری دور کیا جائے۔

محسن نقوی نے جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم بھی دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نامکمل یا غیر تصدیق شدہ دستاویزات رکھنے والے کسی مسافر کو سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی

Exit mobile version