کورنگی مقابلہ میں پولیس نے شاہ فیصل بند کے قریب مبینہ ڈکیتی میں مصروف تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، جن میں سے دو پولیس کی جوابی فائرنگ سے زخمی ہوئے۔
پولیس کے مطابق تین ملزمان شاہ فیصل بند کے قریب شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے کہ گشت پر مامور اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ کردی، جس پر اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو ملزمان زخمی ہوگئے، جن کی شناخت نادر اور رضوان کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے ان کے تیسرے ساتھی عدنان کو بھی حراست میں لے لیا۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز اور ایک موٹرسائیکل تحویل میں لے لی ہے۔ زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جارہا ہے۔