عمران خان واحد شخص ہے جو پورے ملک میں کہیں سے بھی جیت سکتا ہے، مفتاح اسماعیل

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

قائد تحریک انصاف کو عدت والے ایک ایسے کیس میں سزا دی گئی جو کبھی اسلام کی تاریخ میں نہیں دی گئی ہوگی۔ سابق وفاقی وزیر کا بیان

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 فروری 2024ء ) سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ عمران خان واحد شخص ہے جو پورے ملک میں کہیں سے بھی الیکشن جیت سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک ویڈیو بیان میں حال ہی میں مسلم لیگ ن سے علیحدگی اختیار کرنے والے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے کہ عمران خان اس وقت واحد شخص ہے جو پاکستان کے ہر صوبے اور ہر شہر سے الیکشن جیت سکتا ہے لیکن آپ اس پر عدت قسم کے ایسے کیس کرتے ہیں اور اس میں انہیں سزا دے دی جو میرے خیال میں کبھی اسلام کی تاریخ میں نہیں ہوا ہوگا۔

الیکشن کے نتائج پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو کہنا چاہیئے تھا جاؤ پی ٹی آئی والو حکومت بناؤ میں نہیں بنارہا، جو انہوں نے 2013ء میں خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کو کہا تھا کہ چلو تمہاری وہاں سب سے بڑی پارٹی ہے حکومت بناؤ، اس بار بھی یہی کہہ دیتے، کہتے چلو یاسمین راشد والے حلقے میں تحریک انصاف کو اعتراض ہے تو وہاں دوبارہ گنتی کرلیتے ہیں، اگر وہ یہ کہہ دیتے تو ان کی عزت بہت بڑھ جاتی۔

 

 

مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ اب یہی ہوگا کہ پی دی ایم ٹو کوئی حکومت بنے گی اور وہ چلائے گی لیکن چوں کہ ان کے پاس عوام کا مینڈیٹ اتنا نہیں ہوگا تو اس حکومت کو مشکل ہوگی، یہ کہنا کہ ہم پیٹرول سستا کریں گے گیس سستی کریں گے، یہ کوئی بات نہ ہوئی، یہ بتائیں کہ ہم گیس کی قیمتیں کم کریں گے نجکاری کرکے یا باہر سے دوری گیس لاکر لیکن اب مزید قرض لے کر ہم قیمتیں کم نہیں کریں گے کیوں کہ مقروض تو ہم بہت ہوچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!