Site icon Tashakur News

ڈیلرز مارجن: پیٹرول اور ڈیزل پر کمیشن میں 14 فیصد اضافہ

Government increases petrol and diesel dealers' margin by Rs1.34 per litre

Petrol and diesel dealers receive a 14 percent increase in their profit margin

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز کے مارجن میں 14 فیصد اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن فی لیٹر 1 روپے 34 پیسے بڑھا دیا گیا ہے، جس کے بعد یہ 8 روپے 64 پیسے سے بڑھ کر 9 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہوگیا ہے۔

نئے ڈیلرز مارجن کا اطلاق فوری طور پر کردیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت پر ڈیلرز کو فی لیٹر پہلے کے مقابلے میں زیادہ مارجن ملے گا۔

حکومت نے گزشتہ شب پیٹرول کی قیمت میں بھی 3 روپے 81 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 341 روپے 59 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

بجلی لوڈشیڈنگ: کم طلب کے باوجود رات کے اوقات میں ملک بھر میں بندش جاری

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 59 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 368 روپے 29 پیسے فی لیٹر مقرر ہوئی۔

Exit mobile version