Site icon Tashakur News

بجلی لوڈشیڈنگ: کم طلب کے باوجود رات کے اوقات میں ملک بھر میں بندش جاری

Electricity load shedding continues during night hours across Pakistan due to a power shortfall

Night-time power outages continue across Pakistan despite lower electricity demand

اسلام آباد: ملک بھر میں بجلی کی طلب کم ہونے کے باوجود رات کے اوقات میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق مہنگے فیول اور درآمدی آر ایل این جی سے بجلی کی پیداوار محدود رکھنے کے باعث رات میں بجلی کی قلت پیدا ہورہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیول کاسٹ میں اضافے سے بچنے کے لیے مہنگے پاور پلانٹس چلانے سے گریز کیا جارہا ہے، جس کے نتیجے میں بجلی کی طلب پوری نہیں ہو رہی اور مختلف علاقوں میں رات کے وقت لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

ٹک ٹاکر خاتون: ٹیکسلا میں ٹارگٹ کلنگ کے دو مبینہ شوٹرز گرفتار

ذرائع کے مطابق ملک بھر میں پیک آورز کے دوران بجلی کی طلب تقریباً 23 ہزار میگاواٹ رہتی ہے۔ تاہم مہنگے فیول کی وجہ سے بجلی کی پیداوار کم رکھنے کی پالیسی کے تحت رات کے اوقات میں سپلائی میں کمی کا سامنا ہے۔

آئیسکو ترجمان کے مطابق ریجن میں بجلی کی موجودہ طلب 1850 میگاواٹ ہے، جبکہ نیشنل گرڈ سے 1492 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ اس طرح آئیسکو ریجن میں 358 میگاواٹ کا شارٹ فال موجود ہے۔

ترجمان کے مطابق آئیسکو ریجن کے مختلف علاقوں میں بھی ہر رات 2 سے 4 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

Exit mobile version