تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
لاہور: استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین مستعفی ہوگئے ساتھ ہی انہوں نے سیاست سے کنارہ کشی کا بھی اعلان کردیا۔
انہوں نے کہا کہ عوامی رائے کا احترام کرتا ہوں، سیاست سے علیحدگی کا بھی اعلان کرتا ہوں، آئی پی پی کے چئیرمین کے عہدے سے استعفیٰ دیتا ہوں۔ واضح رہے کہ حالیہ الیکشن میں جہانگیر ترین قومی اسمبلی کی دو نشست سے کھڑے ہوئے تھے تاہم انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔