لندن: انگلینڈ کے فاسٹ بولرز اولی رابنسن اور جوش ٹنگ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز پانچ، پانچ وکٹیں حاصل کرنے کے بعد کرکٹ کی ایک روایتی یادگار کو منفرد انداز میں آپس میں تقسیم کر لیا۔
عام طور پر کوئی بولر ایک اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کرے تو میچ کی گیند اپنے پاس یادگار کے طور پر رکھتا ہے، لیکن اس مرتبہ ایک ہی اننگز میں دونوں انگلش بولرز نے یہ اعزاز حاصل کیا، جس کے باعث گیند کس کے حصے میں آئے گی، یہ دلچسپ مسئلہ بن گیا۔
جوش ٹنگ کے مطابق اولی رابنسن نے تجویز دی کہ گیند کو دو حصوں میں تقسیم کر لیا جائے۔ گراؤنڈ اسٹاف نے بھی اس تجویز پر فوری عمل کرتے ہوئے چند ہی منٹ میں گیند کے دو حصے کر دیے۔
رابنسن نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ دونوں بولرز نے میدان سے واپس جاتے ہوئے گیند تقسیم کرنے کا خیال پیش کیا۔ اس کے بعد ٹیم مینیجر وین بینٹلی نے گیند گراؤنڈ اسٹاف کے حوالے کی، جس نے اسے دو حصوں میں تقسیم کر دیا۔
یوں دونوں بولرز کو اپنی پانچ وکٹوں کی یادگار کے طور پر گیند کا ایک، ایک نصف حصہ مل گیا۔
ٹرانسپورٹ کرایے: پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے پر 10 فیصد کمی کا اعلان
پاکستان کے خلاف شاندار بولنگ کرتے ہوئے جوش ٹنگ نے 46 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں، جبکہ اولی رابنسن نے 51 رنز کے عوض پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ دونوں کی عمدہ بولنگ کے نتیجے میں پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 171 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

