لاہور: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی 10 فیصد کمی کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس سے مسافروں اور کاروباری شعبے کو سفری اخراجات میں ریلیف ملنے کی توقع ہے۔
لاہور میں پاکستان منی مزدا و گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد مزدا اور گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کیا۔
ایسوسی ایشن کے صدر حاجی شیر علی نے کہا کہ حکومت نے ٹرانسپورٹرز کے حق میں بہتر فیصلہ کیا ہے۔ ان کے مطابق ایندھن کی قیمتیں کم ہونے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مزدا اور گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں فوری طور پر 10 فیصد کمی کی جائے گی۔
عمران خان اسپتال منتقلی: سوشل میڈیا پر میمز اور دلچسپ ردعمل وائرل
دوسری جانب پبلک ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں 10 فیصد کمی کر دی ہے، جس سے شہریوں کے سفری اخراجات کم ہونے اور انہیں براہِ راست ریلیف ملنے کی توقع ہے۔

