Site icon Tashakur News

عمران خان اسپتال منتقلی: سوشل میڈیا پر میمز اور دلچسپ ردعمل وائرل

Social media memes and reactions emerge after reports of Imran Khan’s transfer to Shifa International Hospital

Social media users react with memes to reports of Imran Khan’s hospital transfer

کراچی: عمران خان کو علاج کے لیے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیے جانے سے متعلق رپورٹس سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے مختلف مزاحیہ انداز میں اپنے ردعمل کا اظہار شروع کر دیا۔

خبر سامنے آتے ہی صارفین نے میمز، ویڈیوز اور طنزیہ پوسٹس کے ذریعے اس پیش رفت کو اپنے انداز میں پیش کیا۔ یوں ایک سنجیدہ معاملہ بھی سوشل میڈیا پر مزاحیہ تبصروں اور تخلیقی میمز کا موضوع بن گیا۔

کچھ صارفین نے مزاحیہ انداز میں خود کو بھی اچانک اسپتال داخل کرانے کی خواہش ظاہر کی، جبکہ ایک صارف نے یہ تاثر دیا کہ وہ عمران خان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے اسپتال میں صفائی کے عملے کی ملازمت اختیار کرنے کو بھی تیار ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ایک ویڈیو میں ایک صارف گاڑی پر آتش بازی کرتے ہوئے اسپتال کی جانب جاتا دکھائی دیا۔ صارف نے اسے عمران خان کی اسپتال منتقلی کی خبر پر اپنے مزاحیہ ردعمل کے طور پر پیش کیا۔

ایک اور پوسٹ میں بھارتی فلم کے ایک منظر کو عمران خان کی اسپتال آمد سے جوڑتے ہوئے دکھایا گیا، جس میں ایک شخص اسپتال کے باہر آلو کا ٹھیلا لگائے موجود ہے۔

مذاکرات: شہباز شریف کی اپوزیشن کو بامقصد بات چیت کی ایک بار پھر دعوت

مختلف صارفین نے عمران خان سے متعلق اپنی سیاسی وابستگی اور مزاحیہ اندازِ بیان کے مطابق میمز تیار کیں، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کرنے لگیں۔ ان پوسٹس میں بعض صارفین نے اسپتال کے باہر موجودگی، ملاقات اور عمران خان کی ایک جھلک دیکھنے سے متعلق دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

Exit mobile version