تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
پنجاب پولیس سرحدی چوکیوں پر ہائی الرٹ، دہشت گردوں کا حملہ ناکام
میانوالی میں پنجاب پولیس نے قبول خان چیک پوسٹ پر رات گئے بار ہ سے تیرہ دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کےمطابق 12سے 13 دہشت گردوں کاقبول خان چیک پوسٹ میانوالی پرحملہ کیا،دہشت گردوں نے جدید اسلحہ سے شدید فائرنگ کی،تعینات اہلکاروں نے حکمت عملی جدید ٹیکنالوجی سےحملہ ناکام بنا دیا، پولیس کی بھرپور فائرنگ سے دہشت گرد فرار ہو گئے۔
اسی حوالے سے آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے آپریشن جاری ہے،سرحدی پولیس چک پوسٹ پر جوان دہشتگردی کے خلاف فرنٹ لائن سولجرز ہیں۔