علاقائی سلامتی اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور پاکستان و ناروے کے دوطرفہ تعلقات پر گفتگو ہوئی۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عالمی امن اور علاقائی استحکام سے متعلق پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کیا۔ انہوں نے مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
ناروے کے وزیر خارجہ نے علاقائی امن اور استحکام کے فروغ میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ کردار کو سراہا۔
سپارکو: پاکستان کی پہلی چاند گاڑی کا نام ’’جناح-ون‘‘ رکھ دیا گیا
دونوں جانب سے پاکستان اور ناروے کے تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ فریقین نے دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں روابط اور تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔

