Site icon Tashakur News

سپارکو: پاکستان کی پہلی چاند گاڑی کا نام ’’جناح-ون‘‘ رکھ دیا گیا

Pakistan’s first lunar rover Jinnah-1 announced by SUPARCO

Pakistan names its first lunar rover Jinnah-1

’’جناح-ون‘‘ نام کیسے منتخب ہوا؟

سپارکو ہیڈ آفس میں منعقدہ تقریب کے دوران پاکستان کے پہلے قمری روور کے سرکاری نام کا اعلان کیا گیا۔ نام رکھنے کے مقابلے میں مجموعی طور پر 4 ہزار تجاویز موصول ہوئیں۔

سپارکو کے مطابق ’’جناح-ون‘‘ نام سات افراد نے تجویز کیا تھا۔ بعد ازاں قرعہ اندازی کے ذریعے طیب کریم کو فاتح قرار دیا گیا۔

2029 میں چاند کے جنوبی قطب کا سفر

سلمان خان کے بھائی سہیل خان کی کمزور صحت کی تصاویر وائرل، مداح پریشان

چیئرمین سپارکو نے کہا کہ ’’جناح-ون‘‘ کا نام قائداعظم محمد علی جناح کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہے۔ ان کے مطابق یہ نام پاکستان کے عزم، ترقی اور خلائی تحقیق میں نئے افق کی علامت بھی ہے۔

پاکستان کا پہلا قمری روور 2029 میں چین کے چانگ ای-8 مشن کے ساتھ چاند کے جنوبی قطب کی جانب روانہ ہوگا۔

Exit mobile version