سوشل میڈیا صارفین نے سہیل خان کی صحت کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں کیں۔ بعض صارفین نے اسے جم سپلیمنٹس کے مبینہ سائیڈ ایفیکٹس سے جوڑا۔ کچھ نے ان کی حالت کو عمر سے منسوب کیا۔
مداحوں کی غیرضروری قیاس آرائیوں سے گریز کی اپیل
بیشتر مداحوں نے سہیل خان کی صحت یابی کے لیے دعائیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ کئی صارفین نے صحت سے متعلق قیاس آرائیوں اور غیرضروری ٹرولنگ سے گریز کی اپیل بھی کی۔
اس سے قبل سلمان خان کی بھی کمزور حالت میں کچھ تصاویر سامنے آئی تھیں۔ بعد میں اداکار نے نئی تصاویر شیئر کرکے مداحوں کو جواب دیا تھا۔
پاک ایران کرکٹ: ایرانی کرکٹ ایسوسی ایشن کے وفد کا پی سی بی ہیڈکوارٹرز کا دورہ
سہیل خان اور سیما ساجدیا کی شادی 1998 میں ہوئی تھی۔ دونوں نے 2022 میں باہمی رضامندی سے علیحدگی اختیار کی۔ ان کے دو بیٹے نیروان اور یوہان ہیں، جن کی پرورش دونوں مل کر کر رہے ہیں۔

