Site icon Tashakur News

پاک ایران کرکٹ: ایرانی کرکٹ ایسوسی ایشن کے وفد کا پی سی بی ہیڈکوارٹرز کا دورہ

Iranian cricket officials during a visit to Pakistan Cricket Board headquarters in Lahore

Iranian Cricket Association delegation visits the PCB headquarters in Lahore

ایرانی وفد نے پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر اور پاکستان سپر لیگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سے ملاقات کی۔ دونوں جانب سے کرکٹ کے شعبے میں تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وفد نے قذافی اسٹیڈیم، کرکٹ میوزیم اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ بھی کیا۔ ایرانی وفد نے اکیڈمی کی تربیتی سہولیات کا جائزہ لیا۔

جونیئر اور سینئر کرکٹرز کی تربیت

ملاقات کے دوران پاکستان اور ایران میں جونیئر اور سینئر کرکٹرز کی ضروریات کی نشاندہی پر بھی گفتگو ہوئی۔

سی ٹی ڈی: سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں 76 فیصد کمی، 918 انٹیلی جنس آپریشنز

دونوں جانب سے پاکستانی کوچز کی مہارت اور تجربے سے ایران کی جونیئر اور سینئر ٹیموں کو فائدہ پہنچانے پر اتفاق کیا گیا۔

پی سی بی اور ایرانی کرکٹ ایسوسی ایشن نے کرکٹ کے فروغ کے لیے باہمی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

Exit mobile version