جیت کا جشن متحدہ کی باغ جناح میں یوم تشکر منانے کی تیاریاں

جیت کا جشن متحدہ کی باغ جناح میں یوم تشکر منانے کی تیاریاں

تشکُّر نیور

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی جانب سے عام انتخابات میں کامیابی پر اتوار کے روز یوم تشکر منانے کے فیصلے کے بعد کارکناں نے جناح گراؤنڈ میں صفائی ستھرائی کا کام شروع کردیا۔

جناح گراؤنڈ میں جلسے کیلئے ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کو درخواست بھی دے دی گئی ہے۔

جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر انیس قائم خانی نے رابطہ کمیٹی کے دیگر اراکین کے ہمراہ جناح گراؤنڈ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انیس قائم خانی کا کہنا تھا کہ یوم تشکر کی تقریب میں آتشبازی کی جائے گی جبکہ گلوکار بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

جماعت اسلامی پر تنقید کرتے ہوئے انیس قائم خانی نے کہا کہ بارش میں جماعت اسلامی کے ٹاؤنز کی کارکردگی سامنے آگئی ہے۔

یاد رہے کہ 22 اگست 2016 کے بعد اب پہلی بار جناح گراؤنڈ میں ایم کیو ایم کی جانب سے کوئی سیاسی اجتماع ہوگا۔

 

 

یہ بھی یاد رہےکہ 8 فروری کو ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات میں ایم کیو ایم نے کراچی کی 22 میں سے 15 نشستوں سمیت قومی اسمبلی کی 17 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی جبکہ صوبائی اسمبلی کیلئے 28 نشستوں پر ایم کیو ایم کے امیدوار کامیاب قرار پائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!