Site icon Tashakur News

آپریشن العزم: بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 16 دہشت گرد ہلاک

Pakistani security forces conduct an intelligence-based operation in Balochistan targeting militant hideouts.

Security forces continue intelligence-based operations against militants in Balochistan.

آپریشن العزم کے تحت سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کلی کند عمرانی، خڈکوچہ، مستونگ اور دیگر علاقوں میں کارروائیوں کے دوران عسکریت پسندوں کو بھاری نقصان پہنچا۔

پولیس حملہ: وزیر داخلہ سندھ نے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی، ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے متعدد مبینہ ٹھکانے اور کمین گاہیں تباہ کر دیں۔

کارروائیوں کے دوران اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں جاری آپریشن العزم کے دوران اب تک 16 دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بلوچستان سے دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

Exit mobile version