Site icon Tashakur News

پولیس حملہ: وزیر داخلہ سندھ نے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی، ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

Sindh Home Minister Zia Ul Hassan Lanjar directs officials to ensure strict legal action after an attack on police officers.

Sindh Home Minister seeks a detailed report after an attack on police personnel.

پولیس حملہ کے واقعے پر وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ایس ایس پی سینٹرل سے فوری اور تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

وزیر داخلہ نے زخمی پولیس اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں پر حملہ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے۔

کینسر ادویات: سندھ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے 9 غیر معیاری اور جعلی ادویات کے خلاف الرٹ جاری کر دیا

ضیاء الحسن لنجار نے ہدایت دی کہ واقعے میں ملوث تمام عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ملزمان کے خلاف بلاامتیاز اور مؤثر قانونی کارروائی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

وزیر داخلہ سندھ نے واقعے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی بہادری کو سراہا۔

انہوں نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت پولیس فورس کے ساتھ کھڑی ہے۔

ضیاء الحسن لنجار نے متعلقہ افسران کو جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کارروائیاں مزید مؤثر اور تیز کرنے کی ہدایت بھی دی۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور امن و امان خراب کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

Exit mobile version