Site icon Tashakur News

عاصم منیر: کینیڈا کے ساتھ دفاعی تعاون اور سکیورٹی روابط بڑھانے پر اتفاق

راولپنڈی: عاصم منیر نے کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند سے ملاقات میں عالمی امن، علاقائی استحکام اور مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملاقات کے دوران کہا کہ مشترکہ سکیورٹی خطرات سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے باہمی تعاون اور مربوط کوششیں ناگزیر ہیں۔ انہوں نے دہشت گردی سمیت دیگر

سی ڈی اے: ای او بی آئی کے ساتھ سیاحت اور ہوٹل انڈسٹری کے مشترکہ منصوبوں کا فیصلہمشترکہ چیلنجز کے خلاف پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تعاون بڑھانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلسل کوششوں، قربانیوں اور کردار کو سراہا۔ انہوں نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی تعمیری کاوشوں کی بھی تعریف کی۔

بیان کے مطابق ملاقات میں دونوں فریقین نے پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے، دفاعی تعاون بڑھانے اور سکیورٹی کے شعبے میں روابط کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد، تعاون اور علاقائی امن کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔

Exit mobile version