تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
ین اے 263 سے اے این پی کے صوبائی صدر اصغر اچکزئی پیپلز پارٹی کے امیدوار روزی خان کاکڑ کے حق میں دستبردار ہو گئے
عوامی نیشنل پارٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان بلوچستان کی مزید 2 قومی اور 3 صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگئی۔
کوئٹہ پریس کلب میں پاکستان پیپلز پارٹی اور اے این پی کے رہنمائوں نوابزادہ جمال رئیسانی ، میرعلی مدد جتک ، سر بلند جوگیزئی اور ثنا اللہ کاکڑ نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی اور پیپلز پارٹی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی گئی ہے، اے این پی نے پی بی 45 سے اپنے امیدواروں کو پیپلز پارٹی کے حق میں دستبردار کردیا۔
این اے 264 پر بھی اے این پی پیپلز پارٹی کے حق میں دستبردار ہو گئے ہیں جبکہ این اے 263 سے اے این پی کے صوبائی صدر اصغر اچکزئی پیپلز پارٹی کے امیدوار روزی خان کاکڑ کے حق میں دستبردار ہو گئے ہیں ،چمن کی دو صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر پیپلز پارٹی اے این پی کے امیدواروں کی حمایت کرے گی ، دونوں جماعتوں کے رہنمائوں نے کہا کہ ہماری مشترکہ کوشش یے بلوچستان کے مسائل حل کریں، نوجوانوں کو روزگار دینا ہمارا مشترکہ مقصد ہے