سندھ بھر میں پر امن انتخابات کے انعقاد کے لئے نگراں صوبائی حکومت نے تمام تر اقدامات کر لئے ہیں نگران صوبائ وزیر بلدیات، ہائوسنگ ٹائون پلاننگ و بحالیات سندھ محمد مبین جمانی

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نگران صوبائ وزیر بلدیات، ہائوسنگ ٹائون پلاننگ و بحالیات سندھ محمد مبین جمانی نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں پر امن انتخابات کے انعقاد کے لئے نگراں صوبائی حکومت نے تمام تر اقدامات کر لئے ہیں۔ سیکورٹی خدشات صرف سندھ میں نہیں بلکہ کے پی کے اور بلوچستان میں زیادہ حساس حالات ہیں تاہم ہم مطمئین ہیں کہ سیکورٹی اداروں نے بہتر انتظامات کئے ہیں۔ نگراں حکومت کی مدت میں اضافے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز سندھ سیکٹریٹ میں پبلک سروس کمیشن کی سفارش پر محکمہ بلدیات میں میونسپل آفیسر اور اکاؤنٹس آفیسرز میں آفر لیٹر تقسیم کرنے کے کی تقریب سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری منظور شیخ، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ محبوب سیال اور دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

نگراں صوبائی وزیر محمد مبین جمانی نے پبلک سروس کمیشن کے امتحانات میں اعلٰی پوزیشن پر کامیاب ہونے والے 26 خواتین و مرد میونسپل آفیسرز اور 15 خواتین و مرد اکائونٹس آفیسرز کو ان کی ملازمتوں کے تقررنامے دئیے۔ اس موقع پر انہوں نے نئے تقرر ہونے والے افسران سے کہا کہ آج آپ یہ ملازمت میرٹ کی بنیاد پر حاصل کررہے ہیں اور میں امید رکھتا ہوں کہ آپ تمام افسران ایمانداری اور محب وطنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی اس ملازمت کو اس صوبے کی ترقی کے لئے گامزن کریں گے۔

بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے محمد مبین جمانی نے کہا کہ 419 میونسپل آفیسرز اور 100 سے زائد اکائونٹس آفیسرز کو یہ ملازمتیں سندھ پبلک سروس کمیشن کی سفارش پر دی جارہی ہیں گوکہ ان کو یہ ملازمتیں تاخیر سے ملی کیونکہ کچھ لوگ عدالتوں میں چلے گئے تھے لیکن عدالتوں سے ان کو اسٹے تک نہ مل سکا اور اب آج ان میں سے کچھ کو یہاں جبکہ باقی مانندہ کو ان کے گھروں پر رجسٹری کے ذریعے تقررنامے ارسال کردیئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عرصہ دراز سے ان لوگوں نے ٹیسٹ دییے تھے کچھ وجوہات کے بنا پر ان کی تقرریاں رکی ہوئ تھیں۔ مبین جمانی نے کہا کہ ان تمام افسران کی سندھ پبلک سروس کمیشن کے تحت بھرتیاں ہوئ تھیں اور آج کی تقریب سے کسی سیاسی جماعت کو فائدہ نہیں ہو گا اور ان تمام کی تقرریاں مکمل میرٹ پر ہوئی ہیں اور ان کا پراسیس ہمارے آنے سے پہلے شروع ہوا ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کرنے کو بہت کچھ کرنا چاہتے تھے لیکن ٹائم کم تھا اس کے باوجود ہم نے چیزوں کو بہتر کرنے کی کوشش کی البتہ یہ بات تسلیم کرتا ہوں کہ میں غلط تھا جو سوچا وہ نہیں ہو سکا، ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ دو ہفتے ہم اور ہیں اپنا چہرہ دیکھاتے رہیں گے۔ نگراں حکومتوں کے سوال کے جواب میں محمد مبین جمانی نے کہا کہ دنیا بھر میں نگران حکومتیں ختم ہوگئیں ہیں اس لئے ہمارے ملک میں اس میں قانون سازی کی ضرورت ہے۔

انتخابات کے سوال پر انہوں نے کہا کہ پر امن الیکشن کے انعقاد کے لئے نگرااں صوبائی حکومت نے تمام تر اقدامات کر لئے ہیں۔ انتخابات میں امن و امان کے خدشات کے سوال پر انہوں نے کہا کہ سیکورٹی خدشات صرف سندھ میں نہیں، کے پی کے اور بلوچستان کے یہاں سے زیادہ حساس حالات ہیں۔ البتہ ہم مطمئن ہیں کہ سیکورٹی اداروں نے انتظامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سانگھڑ ، خیرپور سمیت کچھ علاقے حساس ہیں ، میری دعا یے کہ الیکشن اچھے طریقے سے ہوں۔

ایک اور سوال کے جواب میں محمد مبین جمانی نے کہا کہ سندھ کی نگراں کابینہ کے کردار پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے۔ تقرنامے انتخابات کے دو دن قبل دینے کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ تمام امیدوار پبلک سروس کمیشن کے تحت کامیاب ہوئے ہیں اور کئی ماہ قبل ان کے کے نتائج آگئے ہیں اس لئے امید ہے الیکشن کمیشن کو بھی کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

 

 

نگراں حکومت کی مدت میں 3 ماہ کی توسیع کی کوئی تجویز کے سوال کے جواب میں محمد مبین جمانی نے کہا کہ اس قسم کے اضافے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سینٹ انتخابات مارچ میں منعقد ہونا ہے اس کی وجہ سے مدت میں توسیع ممکن بھی نہیں۔ دنیا بھر میں نگراں سیٹ اپ کا کوئی سسٹم نہیں ہے کہ سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مخصوص حالات میں نگراں حکومت کا سسٹم موجود ہے، میں نہیں کہہ سکتا نگراں ہو یا نہ ہوں۔ البتہ منتخب حکومت آئین اور قانون کے ساتھ حالات دیکھ کر مستقبل میں نگراں سیٹ اپ پر بہتر فیصلہ کرسکتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!