Site icon Tashakur News

جوئے کے اڈے پر چھاپہ: ایس آئی یو کی کارروائی، 11 جواری گرفتار، ناجائز اسلحہ برآمد

SIU Karachi police arrest gamblers and recover drugs, cash, and illegal weapon during raid.

Police raid gambling den in Karachi, arresting suspects and recovering cash, drugs, and weapons.

کراچی میں جوئے اور منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ایس آئی یو/سی آئی اے نے دو بڑی کارروائیوں میں 11 جواریوں کو گرفتار کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمد کر لیں۔ کارروائی وفاقی سویلین انٹیلی جنس ایجنسی کے تعاون سے کی گئی۔

کراچی پولیس: ڈسٹرکٹ سٹی میں ٹارگٹڈ کارروائیاں، 10 ملزمان گرفتار

پہلی کارروائی میں ایس آئی یو نے تھانہ چاکیواڑہ، ضلع سٹی کے علاقے شاہ عبداللطیف بھٹائی روڈ بہار کالونی میں جوئے کے اڈے پر چھاپہ مارا، جہاں سے 11 ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 94 ہزار روپے نقد، 1020 گرام چرس اور تاش کے دو پیکٹ بھی برآمد کیے۔

گرفتار ملزمان کی شناخت دانش، فیصل عمر، شاہد عبدالغفار، حسین، اختر علی محمد، ندیم، شوکت علی، شکیل، محمد عمران، الطاف اور شہریار کے ناموں سے ہوئی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دانش اور فیصل عمر منشیات کی فروخت میں بھی ملوث پائے گئے، جبکہ وہ جوئے کے اڈے کو منشیات کی سپلائی بھی فراہم کرتے تھے۔

ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانے میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔

دوسری کارروائی میں ایس آئی یو نے تھانہ کے آئی اے، ضلع کورنگی کے علاقے شاہراہِ بھٹو پل کے نیچے کاز وے پر خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر عادی مجرم مہدی حسن کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران ملزم سے 223 بور رائفل برآمد ہوئی جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق گرفتار ملزم ڈکیتی گینگ کا رکن ہے اور اس سے قبل تھانہ قائدآباد، سخان اور شاہ لطیف ٹاؤن میں ڈکیتی اور ناجائز اسلحہ کے متعدد مقدمات میں ملوث رہا ہے۔ حکام کے مطابق ملزم نے متعدد اسٹریٹ کرائم وارداتوں کا بھی اعتراف کیا ہے۔

گرفتار ملزم کے خلاف بھی مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔a

Exit mobile version