کراچی پولیس نے ڈسٹرکٹ سٹی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ٹارگٹڈ کارروائیوں کے ذریعے 10 ملزمان کو گرفتار کیا۔ کارروائیاں چاکیواڑہ، کلری، بغدادی، رسالہ اور کلاکوٹ کی حدود میں کی گئیں، جہاں منشیات اور غیر قانونی اشیاء کی سپلائی کے نیٹ ورک کو نشانہ بنایا گیا۔
گرفتار افراد میں ایک اسٹریٹ کریمنل، چھ منشیات فروش، دو وائن سپلائرز اور ایک گٹکا/ماوا سپلائر شامل ہیں۔ ملزمان سے کرسٹل، آئس، وائن اور گٹکا/ماوا برآمد کیا گیا۔
ملزمان کی شناخت ندیم، محمد اسماعیل، اختر حسین، غلام مصطفی، اشفاق عرف شانو، اللہ بخش، مظہر حسین، وسیم احمد، صفی اللہ اور مبشر کے طور پر ہوئی۔ پولیس کے مطابق یہ افراد عادی جرائم پیشہ ہیں اور مختلف مقدمات میں پہلے بھی گرفتار ہو چکے ہیں۔
گورنر سندھ: فادرز ڈے پر والدین کو خراجِ تحسین
غلام مصطفی پہلے بھی غیر قانونی اسلحہ اور موٹر سائیکل لفٹنگ سمیت تین مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے۔ اشفاق عرف شانو کے خلاف بھی ایکسپلوزو ایکٹ اور غیر قانونی اسلحہ کے مقدمات درج رہے ہیں جبکہ صفی اللہ منشیات فروشی کے کیس میں پہلے بھی سزا یافتہ رہا ہے۔
ملزمان کو مختلف تھانوں کی حدود سے گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ بعد ازاں انہیں مزید قانونی کارروائی کے لیے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
